حیدرآباد۔23۔مئی(اعتمادنیوز) ملک کے اگلی حکومت کے لئے وزیر اعظم اور دیگر
مرکزی وزرا کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے راشٹرا پتی بھون میں
تیاریاں عروج پر ہیں۔ چنانچہ راشٹرا پری بھون کے عہدیداروں
کے مطابق ہفتہ
اور اتوار کے دن تیاریوں کے پیش نظر بیرونی افراد کو داخلہ نہیں دیا
جائیگا۔قیاس کی جارہی ہے کہ اس تقریب میں تقریبا 3ہزار مہمان شرکت کرینگے۔
اسی کے ساتھ مضبوط سکیورٹی انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔